اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

جے یو آئی ف نے اپوزیشن کے تابوت میں کئی بار کیل ٹھونکی، حافظ حسین احمد کا دعویٰ

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم ، کبیروالا ( این این آئی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سینیٹر اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی ف کی جانب سے اگلے عام انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی محض ’’لیڈر بھبکی‘‘ ہے 2018ء کے الیکشن کو دھاندلی کی

پیداوار قراردیا گیا اور پھر جے یو آئی ف نے متفقہ فیصلہ سے انحراف کرتے ہوئے اسی پارلیمنٹ سے صدارتی انتخاب لڑکر اور پھر ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر کئی بار اپوزیشن کے طے شدہ موقف کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی گئی انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے جے یو آئی ف کو لندن کے مفرورمجرم کے دفاع کے لیے ’’رینٹل احتجاج‘‘ پر لگادیا نہ استعفے دیئے نہ ’’رینٹل‘‘ مارچ کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی البتہ بھگوڑوں کی خواہش پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو سازش کے تحت نکال باہر کیاگیا انہوں نے کہا کہ آج بھی اصل قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز 2023ء کے انتخابات کی تیاریوں کا اعلان کررہے ہیں اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کے لیے ووٹ ڈالنے کو مسلم لیگ ن کا متفقہ فیصلہ قرار دے کر مریم نوازشریف کے موقف کی تردید کردی حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ذاتی مفادات اور بھاری بھرکم رقم کے عیوض جے یو آئی ف کو مفرور مجرم کو ٹھیکہ پر دیدیا ہے آج جے یو آئی ف کے مخلص کارکن اس صورتحال کو سمجھنے لگے ہیں اور جے یو آئی کو بچانے کیلئے میدان کارزار میں آرہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…