لاہور (این این آئی) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر حکومت پنجاب نے کل بروز منگل کو مقامی سطح پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے دفاتر ،عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری (داتا گنج بخش)کے عرس کی تقریبات گزشتہ دو روز سے جاری ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے عرس کے آخری روز ضلعی انتظامیہ کے ماتحت آنے والے دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں کو چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔