ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں 50 فیصد سرکاری خدمات مراکز کی بندش اور ڈیجیٹل منتقلی کا اعلان

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدآل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ یواے ای اپنے سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز کو بند کر دے گا اورانھیں آیندہ دو سال میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر دے گا۔شیخ محمد نے وفاقی حکومت کے نئے ڈھانچے اور نئے وزیروں کے تقرر کے حوالے سے متعدد ٹویٹس میں بتایا ہے:

”ہم سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز بند کر رہے ہیں اور انھیں دو سال کے اندرڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر رہے ہیں،50 فی صد وفاقی اتھارٹیوں کو دیگر محکموں یا وزارتوں میں ضم کررہے ہیں اور نئے وزرا اورمختلف شعبوں کے ماہرین کا بہ طور چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای اوز) تقررکررہے ہیں۔انھوں نے وزارت صنعت اورایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے قیام پر بھی روشنی ڈالی ہے جو قومی صنعتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس ادارے کو امارات اتھارٹی برائے اسٹینڈرڈائزیشن اینڈ میٹرولوجی (ای ایس ایم اے) کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔جدید سائنسی علوم کے وزیراس کی چھتری تلے کام کریں گے۔انھوں نے”معیارزندگی اورمسرت”کا قلم دان کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کو منتقل کرنے اور وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی کو یواے ای کے کابینہ دفتر منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔وزارت توانائی کو اب ڈھانچاجاتی ترقی (انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ) کی وزارت کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی نئی وزارت نے لی ہے۔شیخ زاید ہاؤسنگ پروگرام اور فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (لینڈ اینڈ میری ٹائم) کو بھی اس نئی وزارت کو تفویض کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ قومی میڈیا کونسل (این ایم سی) اور وزارت ثقافت کو فیڈرل یوتھ اتھارٹی کے ساتھ ملا کر اب ثقافت اور امورِنوجوانان کی نئی وزارت قائم کی جارہی ہے۔ شماالمزروئی کو نوجوانوں کے امور کی وزیرمملکت مقرر کیا گیا ہے اورنوراالکعبی کو ثقافت وامورنوجواناں کی وزیر ہوں گی۔اس کے علاوہ وام کو وزارت برائے صدارتی امور کے ماتحت کردیاجائے گا جبکہ وفاقی پانی اور بجلی (الیکٹریسٹی اینڈ واٹر)اتھارٹی، امارات پوسٹ گروپ، امارات جنرل ٹرانسپورٹ اینڈ سروسز کارپوریشن اور امارات رئیل اسٹیٹ کارپوریشن کو امارات انویسٹمنٹ اتھارٹی (ای آئی اے) سے وابستہ کیا جائے گا۔ان اداروں کی تشکیل نو کے علاوہ ایک نئی سرکاری سرمایہ کاری اتھارٹی کے قیام کا مسودہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔نیشنل کوالیفکیشن اتھارٹی وزارت تعلیم میں ضم ہو جائے گی۔سکیورٹیز کی انشورنس اتھارٹی کو کماڈٹیزاتھارٹی میں ضم کردیا جائے گا۔اس کے چیئرمین وزیربرائے اقتصادی امور ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…