ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

25 انچ لمبے کانوں والی کتیا نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوریگون(این این آئی) ایک امریکی خاتون کی پالتو کتیا نے تقریباً 25 انچ لمبے کانوں کے ساتھ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، کْون ہاؤنڈ نسل سے تعلق رکھنے والی اس کتیا کا نام ‘لو’ ہے اور یہ امریکی ریاست اوریگون میں رہنے

والی خاتون، پیج اولسن کی پالتو ہے جو پچھلے تین سال سے ان کے پاس ہے۔اگرچہ کْون ہاؤنڈ نسل کے کتے اپنے لمبے کانوں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ‘لو’ ان میں بھی زیادہ لمبے کان رکھتی ہے۔پیج اولسن کو اندازہ تھا کہ دوستانہ مزاج رکھنے والی ‘لو’ کے کان غیرمعمولی طور پر لمبے ہیں لیکن انہیں اس کے کانوں کی لمبائی ناپنے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔البتہ، گزشتہ برس کووِڈ 19 وبا میں لاک ڈاؤن کے دوران جب انہوں نے ‘لو’ کے کانوں کی لمبائی ناپی تو پتا چلا کہ اس کا ہر کان 12.38 انچ لمبا ہے، یعنی اس کے دونوں کان مجموعی طور پر 24.76 اِنچ لمبے (25 انچ سے معمولی کم) ہیں۔یہ معلوم ہوجانے کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا۔ البتہ عالمی وبا کی وجہ سے اس امر کی باضابطہ تصدیق چند روز پہلے ہی ممکن ہوئی ہے۔اب ‘لو’ کے پاس دنیا میں سب سے لمبے کانوں والی کتیا کا اعزاز ہے جبکہ اس کا نام بھی گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ کے 2022 ایڈیشن میں اشاعت کیلیے منظور کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…