اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مغرب کے بعد سورہ کوثر کو پڑھ لیں ، انشاء رزق میں فراوانی آجائے گی

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ عمل قرآن پاک کی ایک سورت مبارک کا عمل ہے اور یہ آپ کرلیں گے تو آپ کی جتنی بھی مشکلات ہوں گی رزق کی تنگی ہو گی اور خاص طور پر رزق کی تنگی کے لئے یہ جو عمل ہے یہ بہت زیادہ مجرب ہے اس کو پڑھنے سے اللہ تعالیٰ آپ کی ساری مشکلات ختم کردیں گے اور آپ کو ایسی ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائیں گے جہاں پر آپ کا گمان بھی نہیں جاتا ہوگا

آج کل دولت کمانا ہر انسان کا شوق ہے اور جس کے پاس دولت ہوتی ہے سارے رشتہ دار سارے دوست اسی کے ہوتے ہیں جس انسان کی حالت خراب ہوتی ہے اور اس پر مفلسی اور غریبی ہوتی ہے تو اس پر رشتہ دار بھی ایسی ایسی باتیں کرتے ہیںاور اس کو وہ پروٹوکول یا وہ عزت نہیں ملتی جو پیسہ والے کو ملتی ہے تو یہ بہت ہی آسان سا عمل ہے آپ نے کرنا اس طرح ہے کہ آپ نے مغرب کے بعد جب آپ مغرب کی نمازادا کرلیں تو اسی وقت آپ نے اول آخر درود شریف پڑھ کر سات سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اکیس مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھ لیجئے اسی طرح آپ جب تک آپ کے مسائل ہیں ایک دن دو دن تین دن آپ اس وظیفہ کو کرتے رہیں آپ کے زیادہ سے زیادہ پانچ یا سات منٹ لگ جائیں گےانشاء اللہ اس کی برکات اتنی زیادہ ہیں کہ آپ کے سارے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے اللہ تعالیٰ آپ پر اپنے خزانوں کے منہ کھول دے گا اور آپ کی جتنی بھی پریشانیاں ہوں گی جتنی بھی آپ غربت میں قرضے میں گھر چکے ہوں گے انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کے وہ مسائل حل ہوجائیں گے اور آپ کو اللہ تعالیٰ بہترین نہ ختم ہونے والا رزق دے گا جو آپ کی نسلوں تک چلتارہے گا اس وظیفہ کی بہت زیادہ فیض و برکات ہیںآپ اس کو کسی اور مقصد کے لئے بھی پڑھ سکتے ہیں جہاں پر آپ کو رشتوں کا مسئلہ ہے اپنی بچیوں کے لئے یاکوئی اور مسائل ہیں دشمنوں کا کوئی خوف ہے یا کہیں پر آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو اس وظیفہ کو آپ کرسکتے ہیں لیکن یہ جو مغرب کے بعد کا عمل ہے یہ دولت کے لئے رزق کے لئے پیسے کے لئے بہت ہی بہترین عمل ہے میں خود اس وظیفے کا عامل رہا ہوں اور اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت زیادہ نوازا ہے اس وظیفہ کو کریںآگے ان لوگوں کے ساتھ بھی بتا دیں جن کو مالی پریشانی کا سامنا ہے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…