پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف بی آر کا سرور بیٹھ گیا ٗ گوشوارے جمع کرانے میں شدید مشکلات

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کا آن لائن آئی آر ایس سروس پورٹل بیٹھ گیا۔ملک بھر میں ایف بی آر آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق آن لائن گوشوارے جمع کرانے کے باعث آئی آر ایس پورٹل پر دبا ہے، سرور پر دبا کے باعث آن لائن گوشوارے جمع کرانے کا

پورٹل کام نہیں کر رہا۔دوسری جانب وفاقی حکومت کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے میں بدستور مشکلات کا سامنا ہے جب کہ 3 ماہ کے دوران حکومت بمشکل 1900 نئی سیلز مشینوں کو ٹیکس سسٹم سے منسلک کرپائی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹیکس ایئر میں3.1 ملین انکم ٹیکس ریٹرز فائل ہوئے تھے مگر موجودہ ٹیکس ایئر میں ایف بی آر کو اب تک ایک ملین کے لگ بھگ ٹیکس ریٹرنز موصول ہوئے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کہہ چکے ہیں کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے عوام کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی جانب راغب کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں مگر اب تک ان اقدامات کے کوئی نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔حکومت نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگیوں کی بنیاد پر اس نے 7.2 ملین افراد کی نشاندہی کی ہے۔ مگر ان میں سے صرف ساڑھے تین لاک کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکا۔اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر سے منسلک سیلز پوائنٹس کی تعداد 13700سے کچھ اوپر ہے۔ رواں برس جون میں یہ تعداد 11830 تھی۔ یعنی موجودہ مالی سال کے ابتدائی 3ماہ میں تقریبا 1900 سیلزپوائنٹس کا اضافہ ہوسکا۔واضح رہے کہ ٹیکس ریٹرن کی مقررہ مدت ختم ہونے میں 5دن باقی ہیں اور اب تک صرف 10لاکھ ریٹرنز جمع کرائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…