پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے بچی کو ہراساں کرنیوالا شخص گرفتار ،ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنیکا الزام

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پشاور سے امریکی بچی کو ہراساں کرنے والا شہری گرفتار، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پر ایف آئی اے نے پشاور میں کارروائی کی اور امریکہ میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو دھرلیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتارکیا ہے۔متاثرہ بچی کے والدین نے امریکی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی،جس کی تحقیقات ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی اے کو کیس بھیجا تھا،ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔کیس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا کہ آیا ملزم کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔دوسری جانب لاہور میں ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے ریاض کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ابو بکر اور عمیر شامل ہیں، جبکہ تیسرے ملزم فیضان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیراکے مطابق ملزمان متاثرہ بچے کے محلے دار ہیں، ملزمان نے ورغلا کر بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغاز کردیاگیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…