جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

چھ ماہ تک دو ہزارخواتین کے یہ کام کرنا ہوں گے، زیادتی کے الزام میں گرفتار شخص کو انوکھی سزا سنا دی گئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت نے 6 ماہ تک اپنے گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہا کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنائے گئے فیصلے میں 20 سالہ للن کمار کو ریاست بہار کے گاؤں ماجوڑ میں 6 ماہ تک خود سے ڈیٹرجنٹ اور دیگر اشیا خرید کر تقریباً 2 ہزار خواتین

کے کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ استری بھی کر کے دینے ہوں گے۔بہار کے مدھوبنی ضلع کے ایک پولیس افسر سنتوش کمار سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمار لانڈری کا کام کرتا ہے اور رواں سال اپریل میں اسے زیادتی کی کوشش سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے لیے کوئی اگلی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔گاؤں کی کونسل کی سربراہ نسیمہ خاتون نے بتایا کہ گاؤں کی تمام خواتین عدالتی فیصلے سے خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ہے اور اس سے خواتین کے احترام میں اضافہ ہوگا اور وقار کے تحفظ میں مدد ملے گی۔گاؤں کی خواتین نے کہا کہ اس حکم نے خواتین کے خلاف جرائم کو سماج میں بحث کا موضوع بنایا اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ایک اور خاتون انجم پروین نے کہا کہ یہ ایک قابل ذکر قدم اور ایک مختلف قسم کی سزا ہے جو معاشرے کو پیغام دیتی ہے۔نئی دہلی میں 2012 میں ہونے والے بھیانک زیادتی کیس کے بعد بھارت کے زیادتی کے قوانین کو تبدیل کیا گیا تھا لیکن جرائم کی تعداد میں اس کے باوجود بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور 2020 میں 28 ہزار سے زائد زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔پولیس پر عرصہ دراز سے الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ پرتشدد جرائم کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کررہی اور زیادتی کے مقدمات عدالت میں لانے میں ناکام رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…