مکوآنہ (این این آئی ) غلام محمد آباد نمبر2نڑوالا روڈ پر مالک مکان کا کرایہ دار خاتون سے زیادتی کی کوشش کے دوران تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ریسکیو ٹیم نے مضروبہ کو طبی امداد فراہمی کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے ۔غلام محمد آباد نمبر2گلی نمبر10کے رہائشی ولی محمود کا کہنا ہے کہ مالک مکان کے بیٹے اسکے
گھرداخل ہوئے اور اس کی اہلیہ 22سالہ ساجدہ سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا خاتون کی چیخ وپکار پر اہل محلہ جمع ہوئے تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ریسکیو 1122ٹیم نے اطلاع ملتے ہی مضروبہ کو طبی امداد کی غرض سے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد پہنچا دیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔