نیوزی لینڈ کو کرارا جواب ٗراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی رونقیں بحال ٗ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

19  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد ٗ لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کردیا گیا، ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے ،ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور

میں ہوگا۔واضح رہے کہ دو دن قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ملک بھی دوسرے سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ کوئی ملک بھی دوسرے سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا، وہ ہمارے مہمان تھے، اگر ان کو کوئی مسئلہ تھا تو پی سی بی سے بات کرتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی، آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، اگر کیویزکے پاس سیکیورٹی سے متعلق کوئی معلومات تھیں تو وہ ہمیں دکھا کیوں نہیں رہے،اگر پی سی بی کو معلومات سے آگاہ نہیں کرنا تو پھر آئی سی سی کو ہی بتا دیں۔سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ اگر پاکستان سے معلومات شیئر کرتا تو ہماری ایجنسیز اس معاملے کی ضرور تحقیقات کرتیں، کم سے کم یہ تو معلوم ہوجاتا کہ معاملہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…