جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

جامعہ حفصہ کی عمارت پر ایک بارپھر طالبان کے جھنڈے لگادئیے گئے ٗ لال مسجدکے سابق خطیب مولاناعبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج

datetime 19  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جامعہ حفصہ کی عمارت پر ایک بارپھر طالبان کے جھنڈے لگادئیے گئے، روزنامہ جنگ کی رپورٹ  کے مطابق سیکٹرجی سیون تھری میں واقع جامعہ حفصہ ؓ کی عمارت پرہفتہ کی صبح طالبان کے سفیدرنگ کے پرچم جن پرکلمہ طیبہ تحریرتھا لگا دئیے گئے، اطلاع ملنے پر

پولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پرپہنچ گئے ،اس دوران مدرسہ میں زیرتعلیم برقعہ پوش طالبات کی بڑی تعداد مدرسہ کے سامنے جمع ہوگئی جبکہ لال مسجد کے سابق خطیب مولاناعبدالعزیزمد اوردیگر انتظامیہ کے ذمہ داران بھی آگئے اس دوران سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ مولانا عبدالعزیز پولیس سے مخاطب ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ لاکھوں بدکاری کے اڈے ہیں وہاں آپ لوگ کیوں نہیں جاتے ،قیامت کے دن کیاجواب دوگے، یہ بچیاں نظرآتی ہیں آپ لوگوں کو،یہ نوکری چھوڑو،اللہ اوراچھی نوکریاں دیگا،اس نوکری پرتولعنت بھیجو، طالبان آئینگے اور پاکستان کے طالبان بھی آپکاحشر کرینگے ،ہاتھ تولگاؤذرا، پولیس اہلکارانکی باتیں خاموشی سے سنتے رہے ،یادرہے کہ اس سے قبل بھی دومرتبہ یہاں پرچم لہرائے جانے کی اطلاع پرپولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پرپہنچ گئے تھے لیکن جامعہ کی انتظامیہ کیخلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی،دوسری جانب لال مسجدکے سابق خطیب مولاناعبدالعزیز اورجامعہ حفصہ کےمنتظمین کیخلاف پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج  جبکہ جامعہ کی عمارت پر لہرایا گیاامارت اسلامیہ کا جھنڈا اتار دیا گیا، ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…