سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں خاتون سے پانچ افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی اور اغوا کے معاملے پر خاتون نے اپنے ساتھ زیادتی نہ ہونے کا اعتراف کرلیا
اس حوالے سے ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے من گھڑت کہانی بنا کر مقدمہ درج کرایا، خاتون کو کسی نے نہ اغوا کیا اور نہ ہی زیادتی ثابت ہوئی۔ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ خاتون کے شوہر نے لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی۔تفتیش کے بعد خاتون نے عدالت میں بھی اعتراف جرم کرلیا اور خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اور نہ اسے اغوا کیا گیا تھا۔ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کے مطابق دونوں میاں بیوی کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو خاتون کا مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔