اسلام آباد (آن لائن)نیوزی لینڈ کے اچانک سیریز منسوخ کرنے پر غیر ملکی کرکٹرز بھی حیران رہ گئے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹر روتھرفورڈ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونا افسوسناک ہے، میں کئی ممالک گیا ہوں، پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین ملک ہے، پاکستانی دوستوں کے لیے سیریز ختم ہونا اچھی خبر نہیں ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا سیکورٹی کو جوا ز بناکر دورہ ملتوی ہونا افسوسنا ک ہے،اس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہا پاکستان میں چھ سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں،پاکستان کو محفوظ ملک پایا۔