دوشنبے(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کو بڑھانا ہے تاجکستان میں بجلی سستی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے ۔
پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں پاکستان آئی ہیں تقریب کا مقصد پاکستان اور تاجکستان کے تاجروں سے مخاطب ہونا ہے پاکستان تاجروں کے کیلئے آسانیاں پید ا کر رہے ہیں توانائی کے منصوبے کاسا1000 کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کے بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ تاجکستان بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، تاجکستان میں توانائی کے حوالے سے بہت مواقع موجود ہیں۔