جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا، صحافی کے سوال پر اسد عمر نے کیا جواب دیا؟جانئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت سے استعفیٰ دینے کی بات کبھی نہیں کی ۔ میڈیا سے گفتگو کے دور ان ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیاکہ آپ نے کہا تھا اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا جس پر اسد عمر نے جواب

دیاکہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ۔ صحافی نے کہاکہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بنک نے مداخلت کی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینجمنٹ تھا، اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر مین مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھائوآنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے،ہم نے یہ کہا تھا پاکستان جیسے ملکوں میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن بھی ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ اگر فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بنک کو مداخلت کرنی چاہیے،اسٹیٹ بنک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کہا ہے کہا کہ ہمارے ملک میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔ اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل

آتے، ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔ اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا جبکہ مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…