اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ ، شہری شدید گرمی سے تڑپ اٹھے

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 16ستمبرکی شب ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈکی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں 11 ستمبر 1962 اور 5 ستمبر 2011 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں 20 ستمبر 1988 کودرجہ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاتھا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازنے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جبکہ شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دبائوسمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔ ہوا کے کم دبائو کے پھیلائو کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ24گھنٹوں میں کراچی میں شمال مشرق اور مشرق میں بادل بن سکتے ہیں اوربوندا باندی کاامکان ہے ۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں جمعہ کی صبح سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…