منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتائج آ گئے،پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، ن لیگ بھی پیچھے نہ رہی، اگلی حکومت بنانے کی دعویدار پیپلز پارٹی صرف 14 نشست جیت سکی

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)کنٹونمنٹ بورڈ ز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ نشستیں لے کر کامیاب جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ بہت کم مارجن کے ساتھ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن)رہی۔سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 58 نشستیں حاصل کیں

جبکہ مسلم لیگ (ن)51 نشستوں پر کامیاب رہی اور تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے جو 49 نشستوں پر کامیاب رہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی صرف 14، ایم کیو ایم 10، جماعت اسلامی 5 اور بلوچستان عوامی پارٹی ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔ملک میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں 219 وارڈز ہیں لیکن کامرہ، چیراٹ اور مری گلیات کے کنٹونمنٹس کے 9 وارڈز میں کوئی پولنگ نہیں ہوئی جہاں امیدوار یا تو بلا مقابلہ منتخب ہوگئے یا پولنگ ملتوی کردی گئی۔مجموعی طور پر ایک ہزار 513 امیدواروں نے کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں عام نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا۔پنجاب کی 19 کنٹونمنٹس کے 112 وارڈز میں 878 امیدوار، سندھ کے 8 کنٹونمنٹس کے 53 وارڈز میں 418، خیبرپختونخوا ہ کی 9 کنٹونمنٹس کے 33 وارڈز میں 170 اور بلوچستان کی 3 کنٹونمنٹس کے 8 وارڈز میں 47 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 178 امیدوار کھڑے کیے جس کے بعد مسلم لیگ (ن)کے 140، پیپلز پارٹی کے 112 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تاہم مسلم لیگ (ن)نے بلوچستان میں کسی امیدوار کو نامزد نہیں کیا۔صوبہ بلوچستان میں 2 وارڈز میں آزاد امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ بقیہ نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب رہی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق

کوئٹہ، ژوب اور لورالئی کے کنٹونمنٹس کے 8 وارڈز میں الیکشن ہوئے۔سندھ سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی نے 42 میں سے سب سے زیادہ 14 نشستیں حاصل کیں۔اس کے بعد پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جماعت اسلامی 5 جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم

لیگ (ن)تین، تین اور آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب رہے۔خیبرپختونخوا ہ کے 8 کنٹونمنٹس کے 33 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 16 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی جس کے بعد آزاد امیدوار 8 نشستوں پر کامیاب رہے۔تاہم مسلم لیگ (ن)نے اپنے گڑھ ہزارہ سے تمام 4 نشستیں حاصل کرلیں، ان کے علاوہ پیپلز پارٹی

3 اور اے این پی 2 نشستوں پر کامیاب رہی۔لاہور کنٹونمنٹ کے 19 وارڈز میں سے 15 میں مسلم لیگ (ن)کامیاب رہی۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) 3 جبکہ پی ٹی آئی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی، جہلم میں پی ٹی آئی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔لاہور کنٹونمنٹ کے وارڈ 7 میں امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ منسوخ کردی گئی۔گوجرانوالہ پی ٹی آئی نے 6 نشستیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔سرگودھا میں

آزاد امیدواروں نے 5 وارڈز میں، پی ٹی آئی نے 3 اور مسلم لیگ (ن)نے 2 میں کامیابی حاصل کی۔ملتان کنٹونمنٹ میں آزاد امیدواروں نے 10 میں 9 نشستیں جیتیں جبکہ بقیہ ایک پر مسلم لیگ (ن)کامیاب رہی، بہاولپور کنٹونمنٹ میں مسلم لیگ (ن)3 جبکہ پی ٹی آئی 2 نشستیں حاصل کرسکی۔راولپنڈی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 19 میں سے 12 نشستیں حاصل کر کے مسلم لیگ (ن)کامیاب رہی جبکہ ایک وارڈ میں امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…