ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے انتخابات میں ووٹرز کا حکومتی جماعت پر عدم اعتماد، آزاد امیدواروں نے جھاڑو پھیر دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے انتخابات میں ووٹرز کا حکومتی جماعت پر عدم اعتماد، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، ملتان سے پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی، ن لیگ کا ایک امیدوار کامیاب ہوگیا، ملتان کینٹ کے 10 وارڈز میں سے 9 پر ازاد امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ ممبر کی ایک سیٹ پر ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

حامیوں نے جشن منایا، مخالفین نے دھاندلی کا الزام الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر کی طرح ملتان کنٹونمنٹ میں ہونے والے الیکشن میں حکومتی جماعت کا کوئی بھی امیدوار جیت کا مزہ نہ چکھ سکا۔ سیاسی پارٹیوں سے خائف ووٹرز نے آزار امیدواروں کا کامیاب کروا دیا۔ گزشتہ روز ملتان میں بھی الیکشن گہما گہمی عروج پر رہی۔ 10 وارڈ میں 38 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔ جس میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔ وارڈ نمبر 1 سے آزاد امیدوار رانا اشرف 719 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار جاوید انجم 608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 2 سے آزاد امیدواروں غلام جیلانی 158 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار رانا خلیل 131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 3 سے ن لیگ کے اختر رسول فریدی نے 321 ووٹ لے کر میدان مارلیا جبکہ آزاد امیدوار خالد اسد 249 ووٹ حاصل کر سکے۔ وارڈ نمبر 4 سے آزاد امیدوار شیخ وحید قریشی 929 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے سعید احمد مونی316 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار بلال خانی نے 1229 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ جبکہ آزاد امیدوار ہمایوں اکبر 1115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 6 سے آزاد امیدوار ثناء اکبر 467ووٹ لے کر جیت گئے

جبکہ آزاد امیدوار عارف رضا 280 ووٹ حاصل کر سکے۔وارڈ نمبر 7 سے آزاد امیدوار شمشاد علی انصاری نے 396 لے کر کامیابی سمیٹ لی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار شیخ محمد یسین صرف 68 ووٹ حاصل کرسکے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 8 سے یعقوب ناصر آزاد حیثیت سے 64 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے

مخالف امیدوار امجد مجید صرف 60 حاصل کر سکے۔وارڈ نمبر 9 سے میجر ریٹائرڈ صادق زعیم آزاد سیٹ پر 121 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ق لیگ کی امیدوار طائرہ نسیم 46 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ اسی طرح وارڈ نمبر 10 سے آزاد امیدوار اور سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ خورشید خان 163 لیکر کر جیت گئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار سرفراز رمضان صرف 53 ووٹ حاصل کر سکے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…