اسلام آباد(آ ن لائن) غریب عوام کو قدرے سستی اشیاء فراہم کرنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا۔ عام مارکیٹ کے مقابلے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے سے 97 روپے فی کلو اضافہ کردیا
جبکہ کسٹرڈ,کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ہے مہنگائی کا سونامی جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 سے 97روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر کر دی گئی اسی طرح سے ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے کسٹرڈ,کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے ہیں کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھائی گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن پر چلی,گارلک,بی بی کیو,بیزا ساس صابن,ٹی مکس,لیکوٹ فلو کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔