جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاکھوں روپے تنخواہ پر رکھے گئے غیر ملکی افسران نے پی آئی اے کو فائدہ دینے کے بجائے بیٹراغرق کردیا،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی نے پی آئی اے میں بھاری تنخواہوں پر تین غیرملکیوں کورکھنے اور ان سے انکم ٹیکس نہ لینے پر پیرانیب کو کو بھیجتے ہوئے کہاہے کہ لاکھوں روپے تنخواہ پر رکھے گئے افسران نے پی آئی اے کو فائدہ دینے کے بجائے

بیٹراغرق کردیااور ایک افسر جاتے ہوئے پی آئی اے کاجہاز بھی ساتھ لے گیا۔جمعہ کو پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوئینر راجہ ریاض کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں حناربانی کھر ننے ان لائن شرکت کی۔اجلاس میں پی آئی اے اور سی اے اے کے پیروں پر بحث کی گئی۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ پی آئی اے نے تین غیرملکی افسران کو باری تنخواہ پر رکھاگیا جن میں سے ایک وسیم باری سلیمی کو چیف لیگل افسرکو18لاکھ روپےRomman Sehroederکو جی ایم ٹیکنیکل ٹریننگ کو12ہزار ڈالر اور Bernde Hildebrandسی او او کو12ہزار ڈالر ماہانا تنخواہ پر رکھا گیا جبکہ ان سے انکم ٹیکس بھی نہیں لیاگیا جبکہ انکم ٹیکس پی آئی اے نے ادا کیا جس کی کل مالیت 3کڑور95لاکھ،13ہزار754روپے بنتی ہے۔راجہ ریاض نے کہاکہ باری تنخواوں پر رکھے افسران نے پی آئی اے کو فائدہ دینے کے بجائے نقصان پہنچایا ان میں سے ایک افسر جاتے ہوئے پی آئی اے کا جہاز بھی ساتھ لے گئے اس لیے یہ پیرانیب کو بھیجا جائے گا تاکہ ذمہ داران کاتعین ہو۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…