دبئی،33ہزار درہم کے جرمانے کروانے والا ڈرائیورمعمولی غلطی پر پکڑاگیا

9  ستمبر‬‮  2021

دبئی(این این آئی ) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرکے 33 ہزار درہم کے جرمانے کرانے والا ڈرائیور معمولی تصادم میں ملوث ہونے کے بعد پکڑا گیا۔خلیجی اخبار کے مطابق عرب ڈرائیور کو اس وجہ سے پکڑا گیا کہ وہ ایک معمولی تصادم کی جگہ سے صرف اس لیے بھاگ گیا تھا کہ اسے گاڑی بند کیے جانے کا خوف لاحق ہو گیا تھا۔اخبار کے مطابق پکڑا جانے والا عرب ڈرائیور بنا کسی درست

رجسٹریشن اور انشورنس کے گاڑی چلا رہا تھا۔ ملزم کی گرفتاری اس طرح عمل میں آئی کہ اس نے اپنے بھائی کی گاڑی چلاتے ہوئے الاتحاد اسٹریٹ پر ایک دوسری گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے اسے ٹھہر کر پولیس کا انتظار کرنے کے لیے کہا لیکن وہ جائے وقوع سے یہ کہہ کر فرار ہو گیا کہ اسے طبی امداد کی ضرورت ہے۔اخبار کے مطابق متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے ملزم کی گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے پولیس کو دے دیا۔القصیس پولیس اسٹیشن کی پولیس نے گاڑی کے مالک کو طلب کیا جہاں معلوم ہوا کہ وہ اپنے بھائی کی گاڑی اس کی اجازت کے بنا لے کر گیا تھا اور جائے وقوع سے صرف اس لیے بھاگ گیا تھا کہ اسے گاڑی بند کیے جانے کا ڈر لاحق ہو گیا تھا۔پولیس کے علم میں اسی دوران یہ بھی آیا کہ ہٹ اینڈ رن والا مجرم بھی وہی ہے جس پر بھاری جرمانے عائد ہیں تو پولیس نے اس کی گاڑی تحویل میں لے کر ایمریٹس نیلامی میں بھیج دی تاکہ اس سے جرمانوں کی رقم وصول کی جاسکے۔مجرم ڈرائیور نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد ٹریفک کورٹ نے اسے سزا سنائی اور 7 ہزار 400 درہم جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…