پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

نئی افغان حکومت نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے والے روز حلف اٹھائے گی

datetime 9  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ  ڈیسک ، این این آئی )نئی افغان حکومت 11 ستمبر کو نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے والے روز حلف اٹھائے گی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نئی افغان کابینہ امریکا میں ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر ہونے والے حملے کے 20 سال مکمل ہونے والے روز یعنی 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی۔نئی افغان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں روس کے

عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔ دوسری جانب افغانستان کے سبکدوش صدراشرف غنی نے گذشتہ ماہ اقتدار چھوڑ کر کابل سے اچانک فرار پر ایک مرتبہ پھرمعذرت کی ہے اور کہا ہے کہ انھیں افسوس ہے کہ یہ معاملہ کیسے ختم ہوا۔ کابل چھوڑنا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا لیکن میراخیال تھا کہ بندوقوں کو خاموش رکھنے،کابل اوراس کے 60 لاکھ شہریوں کو بچانے کا یہ واحد طریقہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اشرف غنی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک طویل بیان میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 20 سال افغان عوام کوایک جمہوری،خوشحال اور خود مختار ریاست کی تعمیر میں مدد دینے کے لیے وقف کیے ۔انھوں نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ وہ سڑکوں پر خونریزلڑائی کے خطرے سے بچنے کے لیے صدارتی محل کی سیکورٹی کی درخواست پر بیرون ملک چلے گئے تھے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھرقومی خزانے سے لاکھوں ڈالر چوری کرنے کے الزامات کی تردید کی ۔انھوں نے لکھا کہ میں

اور میری اہلیہ اپنے ذاتی مالی معاملات میں سختی سے کام لے رہے ہیں۔میں نے اپنے تمام اثاثوں کا عام اعلان کیا ہے۔میری اہلیہ کی خاندانی وراثت کا بھی انکشاف کیا گیا ہے اور یہ ان کے آبائی ملک لبنان میں درج ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام اپنے سرکاری آڈٹ یا مالی تحقیقات یا کسی اور مناسب آزاد ادارے کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتا ہوں تاکہ ان کے اپنے بیانات کی سچائی ثابت ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…