پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایلون مسک کے گھر 12 ویں بچے کی پیدائش پر سب حیران

datetime 23  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایلون مسک اور ان کی اہلیہ کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک اور نیورا لنک ایکزیکٹو شیون زلی رواں سال پھر سے والدین بن گئے ہیں، جبکہ دونوں کے ہاں 2021 میں جڑواں بچے ازور اور اسٹریڈر پیدا ہوئے تھے تاہم صحافی کے اصرار پر ایلون مسک کی اہلیہ نے بچے کی پیدائش سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، واضح رہے ایلون مسک سے متعلق کئی حلقوں کا دعوی ہے کہ یہ ان کا 12 واں بچہ ہے یعنی اس سے قبل ایلون مسک 11 بچوں کے والد بن چکے ہیں، تاہم بچوں کی پیدائش اور خود بچوں کو بھی خفیہ رکھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے 3 بچے موسیقار گریمز سے ہیں جبکہ 5 بچے سابقہ اہلیہ اور مصنفہ جسٹن مسک سے ہیں۔جبکہ حالیہ رپورٹ کے مطابق وہ شیون زلی سے تیسری ان کے تیسرے بچے کے والد بنے ہیں۔تیسرے بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد ہی ایلون مسک اور اسپیس ایکس کی خاتون ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبر نے بھی سب کی توجہ حاصل کی ہے جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر ملازمہ سے بغیر شادی کے بچے کی درخواست کی تھی، ساتھ ہی خاتون ملازمہ کی تنخواہ بھی بڑھانے کی آفر کی تھی، جس پر خاتون نے انکار کر کے ادارہ ہی چھوڑ دیا۔ تاہم اس پر ایلون مسک یا ان کے ادارے کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…