بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ہر بچے کی پیدائش پر ماہانہ 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

datetime 23  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول (این این آئی)جنوبی کوریا میں حکومت کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے کے حل کے لیے کروڑوں ڈالرز خرچ کرنے کے لیے تیار ہے۔کوریا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ نے بچوں کی شرح پیدائش میں اضافے کے غرض سے والدین کی حوصلہ افزائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت انہیں ایک بڑے معاوضے کی پیش کش کی گئی ہے۔اس حوالے سے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا اس وقت دْنیا میں سب سے کم شرح پیدائش رکھنے والا ملک ہے اور کمی کو پورا کرنے کیلئے مذکورہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزارت خزانی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل فی بچے کی پیدائش پر دیے جانے ماہانہ معاوضہ 1.5 ملین وان سے بڑھا کر 2.5 ملین وان کیا جا رہا ہے۔امریکی کرنسی میں یہ رقم 1,809 ڈالر کے برابر ہے جبکہ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 5لاکھ ایک ہزار 3سو روپے بنتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کی پیدائش کے ایام میں اگر والدین کسی بچے کی دیکھ بھال کے لیے عارضی طور پر اپنی ملازمت چھوڑتے ہیں یا چھٹی لیتے ہیں تو انہیں یہ رقم انہیں معاضے کے طور پر دی جائے گی۔اس کے علاوہ حکومت بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کی جانے والی والدین کی چھٹی کی مدت کو موجودہ 12 ماہ سے بڑھا کر 18 ماہ کردے گی۔یہ منصوبہ ان اقدامات میں شامل ہے جس میں ہاؤسنگ لون کی سہولت فراہم کرنا، بچوں کی تعداد میں اضافہ اور سستی ابتدائی تعلیم شامل ہے۔

یہ شرح پیدائش میں کمی کو روکنے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں، غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں گذشتہ برس شرح پیدائش 0.72 کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔صدر یون سک یول نے بدھ کو اس مسئلے پربات کرنے کے لیے ایک اجلاس طلب کیا تھا جس سے ملک کی عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کرنے اور پیداواری صلاحیت اور مالی صحت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی سکڑتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ملک کو ”قومی ہنگامی صورتحال” کا سامنا ہے۔بچوں کی پیدائش کے لیے نوجوانوں کی ہچکچاہٹ پر متعدد عوامل کو قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں رہائش کے زیادہ اخراجات اور مسابقتی تعلیم کا منظرنامہ شامل ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا حکومت شرح پیدائش بڑھانے کی کوششوں پر اب تک کئی ارب ڈالر خرچ کرچکی ہے، تاہم اس کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکیاور اب تک بہت کم کامیابی ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…