منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

قومی ٹیم کے کھلاڑی ورلڈکپ کے دوران کیا کرتے رہے اور محمد عامر کہاں ٹریننگ کرتے تھے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 23  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر انتہائی افسوسناک رہا اور پہلے مرحلے میں ہی ٹیم گھر لوٹ آئی تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ میگاایونٹ میں کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ساتھ 26 سے 28 افراد پر مشتمل گروپ کرکٹرز کی بیگمات ،بچوں اور اہل خانہ کا تھا ۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ حیران کن طور پر فاسٹ بولر محمد عامر ذاتی ٹرینر کے ساتھ امریکا میں تھے۔

پاکستان ٹیم کے غیر ملکی ٹرینر کی موجودگی میں محمد عامر ذاتی ٹرینر کے ساتھ ٹریننگ کرتے تھے، یہ ٹرینر آئر لینڈ اور انگلینڈ میں تھا۔ محمد عامر نے اس کے لیے پی سی بی سے خصوصی اجازت لی تھی اور ٹرینر کے اخراجات وہ خود ادا کرتے تھے لیکن اس کے انتظامات پی سی بی نے کیے تھے۔ امریکا کے میچ میں 18رنز کا سپر اوور کرانے والے محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم میں آئے تھے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ نہیں کرتے تھے، یہ بھی انوکھی مثال تھی کہ ایک کھلاڑی ذاتی ٹرینر کے ساتھ الگ ٹریننگ کرتا تھا۔ عامر کے علاوہ محمد رضوان ، فخر زمان اور وہاب ریاض کے بیگم بچے ٹیم کے ساتھ سفر کرتے رہے۔کپتان بابراعظم کے والد، والدہ، بھائی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی بیگمات بھی ورلڈکپ کے دوران ٹیم کے ساتھ رہیں، میچوں کے بعد پارٹیاں اور کھانے بھی چلتے رہے، اسی موج مستی میں پاکستان کا سفر پہلے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…