بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کے عام انتخابات میں گودی میڈیا بھی مودی کو اکثریت دلوانے میں ناکام

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے عام انتخابات میں گودی میڈیا بھی مودی کو اکثریت دلوانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ،عام انتخابات کے نتائج پرجہاں مودی سرکارجگ ہنسائی کا سامنا کررہی ہے وہیں دوسری جانب گودی میڈیا بھی شدید حیرت اورشرمساری کا شکار ہے۔مودی کے دس سالہ دور اقتدارمیں بھارتی الیکٹرونک میڈیا نے مودی کے سب سے زیادہ جارحانہ ہرکارے کا کردار ادا کیا ہے۔مودی کی انتخابی مہم کے دوران جھوٹ کو سچ کا لبادہ پہنا کر عوام کو بیوقوف بنانیکاکام بھی بھارت کے بکا چینلزکو سونپا گیا۔

گودی میڈیا نے انتخابات کو محض رسمی کاروائی قراردیتے ہوئیپولنگ شروع ہونے سے پہلیہی مودی کو فاتح قرار دیا تھا۔بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر کی تعمیر کو بھی گودی میڈیا نے مودی کی جیت قرار دیا اور کئی دن تک مسلسل تمام پروگراموں کو روک کر محض رام مندر کی افتتاحی تقریب کی تشہیر کی۔100 سے زائد دن تک چلنے والی کسانوں کی احتجاج کے دوران بھی گودی میڈیا نے جھوٹا اورمن گھڑت پروپیگنڈا کرکیمودی کی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کی،بھارت میں غربت، بے روزگاری اور نسلی فسادات پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے بھی گودی میڈیا نے مودی کی جھوٹی تعریفوں کے پل باندھنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا انتخابات کے دوران مودی کے مسلمان مخالف بیانیے کو طول دینے میں بھی بھارتی الیکٹرونک میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا،تمام اوچھے ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود بھی گودی میڈیا مودی کو لوک سبھا میں اکثریت نہ دلوا سکا۔بھارتی الیکٹرونک میڈیا میں نصف سے زائد چینلز متعدد کاروباری شخصیات کی زیر نگرانی کام کرتے ہیں جو کہ مودی کی ذاتی لوبی میں بھی خصوصی نشست کے حامل ہیں،ان تمام کاروباری شخصیات کا مقصد صحافت اور میڈیا کو فروغ دینا نہیں بلکہ مودی کے جھوٹے بیانیے کو پھیلا کر اربوں کا منافع کمانا ہے ،بھارت کے چند ایسے چینلز جو سچ پر مبنی صحافت کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں مودی سرکار کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے جسکے بعد وہ بھی مودی کے گن گانے پر مجبور ہو جاتے ہیں ،بھارتی انتخابات میں مودی اور گودی میڈیا کی ناکامی کی بڑی وجہ سوشل میڈیا بلخصوص یوٹیوبرز کی حقائق پر مبنی صحافت ہیایودھیا میں رام مندر کی فلمی انداز میں تعمیر اور افتتاحی تقریب کے باوجود بی جے پی کو بری طرح شکست ہوئی ،بی جے پی کے لوک سبھا میں اکثریت کھو دینے سے ثابت ہوا کہ بھارتی عوام نے نہ صرف مودی کی انتہاپسند سیاست کو مسترد کیا بلکہ گودی میڈیا کی جھوٹی اور منفی صحافت کو بھی رد کردیا ہے ،مودی نے الیکٹرونک میڈیا پر مکمل قابض ہونے کے باوجود ہار کا سامنا کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا کو بھی اپنی گرفت میں لینے کی سازش بننا شروع کردی ہے،بھارت میں ایسے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیں جن کے تحت یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی مودی سرکار کے ماتحت کام کریں گی ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا گودی میڈیا کو اتنی بڑی ہار کے بعد سبق حاصل ہوگا یا اب بھی مودی کے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کا کام جاری و ساری رہے گا؟



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…