پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

طالبان سے لڑائی میں پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)بازارک اور اس کے نواح میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں احمدمسعود کی ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی سمیت پانچ اہم کمانڈر مارے گئے ۔باقی چارمہلوک کمانڈروں کے نام منیب امیری ، کمانڈر گل حیدر، گوریلا جنگ کے ماہر کمانڈر صالح محمد ریگستانی اور

کمانڈر جنرل عبد الودود زرہ ہیں۔منیب امیری احمد شاہ مسعود کا بھتیجا تھا اور کمانڈر گل حیدر احمد مسعود کے دست راست بتائے جاتے ہیں۔دوسری جانب پنج شیر مزاحمتی اتحاد نے طالبان کے وادی میں مکمل کنٹرول کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا دعوی غلط ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی مزاحمتی محاذ نے ایک بیان میںدعوی کیا کہ این آر ایف فورسز لڑائی جاری رکھنے کے لیے وادی بھر میں تمام اسٹریٹجک پوزیشنوں پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف، آزادی کیلئے طالبان، ان کے شراکت داروں کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے آخری صوبے پنج شیر میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا۔ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ اللہ کی مدد اور قوم کی سپورٹ سے پنج شیر میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، وادی پر امارت اسلامی کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی اتحاد کے متعدد کمانڈر اور جنگجو مارے گئے ہیں، کئی فرار ہوگئے، امید ہے پنج شیر کے عوام کو آئندہ استحصال کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، یہ عوام ہمارے بھائی ہیں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، ہم سب مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…