اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھولنا اور بند کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعودکی آفس آنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی تھی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایس پی ڈاکٹرانوش مسعود پروٹوکول کے ساتھ آفس پہنچی تو ان کی گاڑی سے ایک اہلکار نے اتر کر ان کیلئے گاڑی کا دروازہ کھولا اور پھر وہ اپنے دفتر میں چلی گئیں۔ویڈیو سامنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہی انداز پر خوب تنقید کی گئی ۔