جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گووندا اور سنیتا اہوجا کی طلاق پر بیٹی کا بیان سامنے آگیا

datetime 25  اگست‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان ایک بار پھر طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔کئی ماہ بعد اب دو روز قبل جمعہ کو انٹرنیٹ پر ایک بار پھر گووندا اور سنیتا کی طلاق سے متعلق باتیں ہونے لگیں، یہ حال ہی میں اس وقت شروع ہوا جب سنیتا نے یوٹیوب پر اپنے جذباتی وی لاگ میں طلاق کی افواہوں پر لب کشائی کی۔سوشل میڈیا پر والدین کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سامنے آنے کے بعد جوڑے کی بیٹی ٹینا آہوجا خاموش نہ رہ سکیں۔

ٹینا نے ان افواہوں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ یہ سب محض افواہیں ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں، میں ان افواہوں پر دھیان نہیں دیتی۔جب ٹینا سے سوال کیا گیا کہ ان کے والدین(گووندا اور سنیتا)خود سے متعلق ان افواہوں کا سامنا کیسے کرتے ہیں تو اداکار کی بیٹی نے جواب دیا ‘میں اب کیا بولوں، میرے والد ملک میں بھی نہیں ہیں۔انہوں نے مختصر سے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اتنی خوبصورت فیملی ملی، اور میں میڈیا سمیت مداحوں اور چاہنے والوں کی تمام تر تشویش، محبت اور حمایت کے لیے بھی شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ جمعہ کی شب گووندا کو ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔Hauterrflyکی رپورٹ کے مطابق، سنیتا آہوجا نے 5 دسمبر 2024 کو باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے گووندا کو طلب کیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے، بعدازاں انہیں مئی 2025 میں شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…