اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

یوکرین کا روس کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ

datetime 25  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں روس کے کرسک ایٹمی بجلی گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جسے بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے قابو پا کر بجھا دیا۔ حملے سے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا اور ری ایکٹر نمبر 3 کی پیداوار نصف کرنی پڑی۔

پلانٹ کی انتظامیہ کے مطابق، روسی فضائی دفاعی نظام نے رات 12 بج کر 26 منٹ پر ڈرون کو نشانہ بنایا، تاہم اس کے ملبے کے گرنے سے دھماکا ہوا جس سے آگ لگ گئی۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

انادولو ایجنسی کے مطابق، دھماکے میں ایک معاون ٹرانسفارمر متاثر ہوا، جس کے باعث ری ایکٹر نمبر 3 اپنی کل گنجائش کے 50 فیصد پر کام کر رہا ہے۔ ری ایکٹر نمبر 4 پہلے سے طے شدہ مرمت کے باعث بند ہے، جبکہ ری ایکٹر 1 اور 2 فی الحال بجلی کی پیداوار کے بغیر فعال حالت میں موجود ہیں۔ حکام کے مطابق پلانٹ اور قریبی علاقوں میں تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ وہ اس واقعے سے باخبر ہے، مگر اس کی آزاد تصدیق ممکن نہیں۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رات کے وقت کرسک سمیت 13 مختلف مقامات اور 2014 میں ضم کیے گئے علاقے کریمیا پر داغے گئے مجموعی طور پر 95 یوکرینی ڈرون تباہ کیے۔

کرسک کے گورنر الیگزینڈر کھنشٹین کے مطابق اس قسم کے حملے “جوہری سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔”

یوکرینی حکام کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ روس کا کرسک ایٹمی بجلی گھر ملک کے بڑے توانائی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور یہ وسطی وفاقی ضلع کے 19 علاقوں کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ یہ پلانٹ شہر کرسک سے تقریباً 40 کلومیٹر مغرب اور یوکرین کی سرحد سے 93 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…