لودھراں (این این آئی)لودھراں میں منگنی توڑنے پر نالاں ملزم نے تیزدھار آلے کے وار کر کے 2 خواتین کو قتل اور سابقہ منگیترکو زخمی کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت عطامائی اور نذیراں کی نام سے ہوئی، ریسکیو اہلکاروں نیلاشوں اور زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔علاقہ مکینوں نے ملزم احسن کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔