منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

آخری رسومات کو اسلامی طریقے سے ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،والد کی آخری رسومات زبردستی ادا کی گئیں، سید علی گیلانی کے بیٹوں کا الزام

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں سینئیر حریت رہنما سید علی گیلانی کے جنازے کے حوالے سے تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سید علی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر نعیم نے بتایا ہے ہے کہ ’ہمیں اپنے والد کی آخری رسومات کو اسلامی طریقے سے ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ ہمارا حق تھا لیکن وہ ہم سے چھین لیا گیا۔ ہم اس کی وجہ سے بہت افسردہ ہیں۔‘

ڈاکٹر نعیم اور ان کے بھائی ڈاکٹر نسیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہو سکے۔دونوں بھائیوں کا الزام ہے کہ جب سید علی گیلانی کی گذشتہ بدھ کو موت واقع ہوئی تو پولیس اور حکومتی اہلکار زبردستی ان کے والد کی لاش کو لے کر چلے گئے۔دونوں بھائیوں کے مطابق وہ انھیں ’آخری غسل بھی نہیں دے سکے، نہ ہی نماز جنازہ پڑھائی گئی اور نہ ہی ہم انھیں قبر میں اپنے ہاتھوں سے اتار سکے۔‘ڈاکٹر نسیم کہتے ہیں کہ سید علی گیلانی کا آکسیجن لیول ان کی موت سے کچھ منٹ پہلے تک بالکل نارمل تھا۔ اسی وقت ان کے طبی معالج عمر کو بلایا گیا جو طویل عرصے سے ان کا علاج کر رہے تھے۔ انکا کہنا ہے عمر کو سمجھ آ گئی تھی کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور پھر سکمز ہسپتال کے ڈائریکٹر کو بلایا گیا جنھوں نے بتایا کہ گیلانی وفات پا چکے ہیں۔اسی وقت پولیس اور پیراملٹری فورسز نے ان کے گھر کا گھیراؤ کر لیا۔ دو سینئیر پولیس افسران نے خاندان کے ساتھ ان کے جنازے کے حوالے سے بات کی۔ ڈاکٹر نسیم کہتے ہیں کہ ہم نے انھیں بتایا کہ نماز جنازہ صبح ادا کی جائے گی تاکہ تمام رشتہ دار آ کر ان کا چہرہ دیکھ سکیں۔ انہوں نے بتایا ’ہمارے گھر میں موجود خواتین نے پولیس سے کہا کہ وہ سید علی گیلانی کے جسم کو نہ چھوئیں۔ لیکن پھر رات تین بجے وہ دوبارہ آئے اور پھر جب ہم نے رات کو ان کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کیا

تو انھوں نے زبردستی ان کی لاشں لے لی اور خاندان کے افراد کے بغیر آخری رسومات ادا کر دیں۔‘تاہم دوسری جانب پولیس ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھینا نہیں گیا تھا بلکہ پولیس نے قبرستان تک پہنچنے میں خاندان کی مدد کی تھی جو کہ گھر سے 300 میٹر دور

واقع ہے۔کشمیر رینج کے آئی جی ویجے کمار کا کہنا ہے کہ پولیس نے کورونا وائرس کے پروٹوکول کے تحت آخری رسومات ادا کیں۔ امن و امان کو لاحق خطرات کے پیش نظر آخری رسومات جلد ادا کی گئیں۔‘ جموں اور کشمیر پولیس نے دو ستمبر کو کہا کہ بڈگام میں ایک ایف آئی آر کاٹی گئی ہے جو کہ شر پسند عناصر کے خلاف

ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر ان لوگوں کے خلاف ہے جنھوں نے انڈیا مخالف نعرے لگائے اور دیگر ملک دشمن سرگرمیاں کیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیحدگی پسند رہنما کا جسم پاکستانی جھنڈے میں لپٹا ہوا تھا۔اس کیس میں کسی کا نام شامل نہیں اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ کیسے نامعلوم افراد نے ملک کیخلاف نعرے بازی کی اور جب آخری رسومات پولیس کی نگرانی میں ادا کی گئیں تو کیسے سید علی گیلانی کے

جسم کو پاکستانی جھنڈے میں لپیٹا گیا۔ ڈاکٹر نسیم کا کہنا ہے کہ پولیس افسران ان کے والد کے کمرے میں گئے جہاں ان کا جسد خاکی تھا۔’پولیس چیف وجے کمار نے ہمارے گھر کے صحن میں کھڑے ہو کر میرے بھائی نعیم سے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے آخری رسومات جلد ادا کرنا ہوں گی۔‘ ہم اس وقت صدمے میں تھے، ہم نہیں جانتے کس نے پاکستان کا جھنڈا تابوت کے گرد لپیٹا ہے۔سید علی گیلانی جن کی عمر 92 برس تھی یکم ستمبر کی شب سرینگر میں وفات پا گئے تھے اور ان کی تدفین 2 ستمبر کو علی الصبح کر دی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…