بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

کوشش کرینگے سید علی گیلانی کی میراث کو آگے بڑھائیں ،شاہد آفریدی کا حریت رہنما کے انتقال پر ردعمل

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کی میراث کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر علی گیلانی کے انتقال کی خبر پر اپنا ردعمل دیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ

نے ہمارے بزرگ ہم سے چھین لیے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دہائیوں تک چلانے والے علی گیلانی اب ہم میں نہیں رہے۔سابق کپتان نے علی گیلانی کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔یاد رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی 92سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، 12برس سے بھارتی فوج نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علمبردار تھے۔دوسری جانب پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی نامعلوم مقام پر تدفین پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار تو سید علی گیلانی کی میت سے بھی خوفزدہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے، مودی سرکار کو سید علی گیلانی کی میت سے بھی خوف ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘سید علی گیلانی کا جسدِ خاکی بھارتی فوج کی جانب سے چھینا جانا بھارت کے خوف کی علامت ہے۔’انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘اس بندے کو کم از کم مرنے کے بعد تو سکون میں رہنے دو، وہ سکون جو آپ دیگر کشمیریوں کو اور سید علی گیلانی کو زندگی میں نہ دے سکے موت کے بعد تو دے دیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…