جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے طیارہ ادویات لے کر کابل پہنچ گیا

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا ، پی آئی اے کے افغانستان میں جاری انسانی ہمدردی مشن پر طیارہ ضروری ادویات کی ترسیل کے لئے پہنچا، خوراک و ادویات پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777 نے دبئی سے مزار شریف پہنچائیں،کارگو طیارہ کا مقصد افغانستان میں ادویات کی قلت کے سدباب کیلئے

اقوام متحدہ کی ہر ممکن حد تک معاونت کرنا ہے، ادویات کی کمی کے باعث افغان لوگ مشکلات کا شکار تھے ،افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد کابل کے علاوہ یہ پہلی بین القوامی کمرشل پرواز تھی،مزار شریف میں پرواز کی لوڈنگ اور زمینی انتظامات کیلئے پی آئی اے کی آپریشنز ٹیم جہاز کے ساتھ روانہ ہوئی،ٹیم نے سی ای او پی آئی اے کے معاون خاص ائیروائس مارشل عامر حیات کی سربراہی میں سفر کیا اور زمین پر متعلقہ انتظامات سنبھالے، پی ائی اے کی پرواز کے اجازت نامے و دیگر معاملات کیلئے سیکٹری خارجہ سہیل محمود کی ذاتی کاوشیں شامل تھیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اس آپریشن میں اہم کردار ادا کیا،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی جانب سے کامیاب مشن مکمل کرنے پر ٹیم کو شاباش دی گئی،سی ای او پی آئی اے کی جانب سے سیکٹری و وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا،پی ائی اے کی پرواز، پاکستان کی طرف سے جاری انسانی ہمدردی و اقوام عالم کی معاونت کے سلسلے کی ایک کڑی،پاکستان افغانستان کا امن، صحت و سلامتی میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے،مشکل حالات میں ملک کی خدمت، ملکی مفادات اور انسانی ہمدردی میں حصہ لینا ہمیشہ سے پی آئی اے کی روایت رہی ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے آئندہ بھی بوقت ضرورت ہراول دستے کا کام کرے گی،افغانستان ہمارا برادر پڑوسی ملک ہے، وہاں کے لوگوں کی معاونت پی آئی اے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…