ترک صدر نے افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کا انخلا مکمل کرنے کا اعلان کردیا

28  اگست‬‮  2021

انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کو افغانستان سے نکال دیا ہے۔ البتہ ایک چھوٹا تکنیکی گروپ کابل میں موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن نے بوسنیا اور ہرسک کے رہ نمائوں کے ہمراہ سرائیوو میں ایک پریس کانفرنس کے

دوران کہا کہ ہم نے وہی کیا جس کے ہم ذمہ دار تھے۔ آج شام تک ہمارے تمام فوجی وطن واپس آ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکوں کا صرف ایک چھوٹا گروپ افغانستان میں رہے گا جو تکنیکی امور میں مدد کر رہا ہے۔ان کا خیال تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان ہونے والے تنازع کی نوعیت کیا ہے لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ یہاں دہشت گرد تنظیموں کی لڑائی ہے۔ایردوآن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا اور اسے دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے “سنگین نتائج برآمد ہوں گے”۔انہوں نے جمعرات کے کابل ایئر پورٹ پر ہونے والیحملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں افسوناک قرار دیا۔ ان حملوں میں 170 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔ترک صدرنے اعلان کیا کہ ترکی نے طالبان کے ساتھ کابل میں اپنی پہلی بات چیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل سے امریکی انخلا کے بعد ہوائی اڈے کا انتظام سنھبالنے کے لیے طالبان کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…