انقرہ(آن لائن ) ترکی نے افغانستان سے فوجیوں کا انخلا شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ پر فوج رکھنے کا منصوبہ ترک کردیا۔ترک فوجیوں کا پہلا دستہ کابل سے انقرہ پہنچ گیا۔ترک فضائیہ نے 345 فوجیوں کو جمعرات کی صبح اسلام آباد منتقل کیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ائیرلائنز کے طیارے سے فوجی اسلام آباد سے انقرہ پہنچائے گئے۔نیٹو فورس میں شامل 500 سے زائد ترک فوجی افغانستان میں تعینات تھے۔