جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہم چاہیں تو 48 گھنٹے میں حکومت گرا سکتے ہیں، رانا مشہود

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم پنجاب حکومت گرانا چاہیں تو 48 گھنٹے میں گرا سکتے ہیں، مگر ہم دوبارہ انتخابات چاہتے ہیں، قرض نہ لینے کی باتیں کرنے والوں نے ملک کو قرض کے دلدل میں پھنسادیا ہے ،پاسپورٹ کو عزت دلوانے کا دعوی کرنے والوں کا کوئی فون تک اٹھانے کے لیے تیار نہیں ۔

آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن)ہی بنائے گی،اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں ، پارٹی دفتر مقدس ہوتا ہے، پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنادی گئی ہے، پارٹی متحد ہے ۔جمعرات کو مسلم لیگ ہائوس کارساز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے تین سالوں میں نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے مخالفین کو پابند سلاسل اور دوسروں کی آواز دبانے کے علاوہ کچھ نہیں کیاہے۔پنجاب حکومت 48 گھنٹوں میں گرا سکتے ہیں ۔نمبر گیم میں عوام کو کچھ دے نہیں پائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو دنیا کی طرح مسلم لیگ (ن) بھی نہیں مانتی ہے ۔ تین سال میں سلیکٹیڈ حکومت نے مہنگائی و بے روزگاری کا تحفہ دیا ہے، قرضے نا لینے کا اعلان کرنے والا قرضے لے رہا ہے۔ملک پر ایسے لوگ مسلط ہیں جن کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کو اہمیت نہیں مل رہی، پاسپورٹ کی عزت کا دعوی کرنے والوں کا کوئی فون اٹھانے کو تیار نہیں۔ تین سال میں حکومت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور مخالفین کو جیل میں ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔رانا مشہود نے کہا کہ ملک پر ایسی حکومت مسلط ہے جو عوام کی فلاح کا نہیں سوچتی۔انہوں نے کہاکہ اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں ۔ پارٹی دفتر مقدس ہوتا ہے، پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنادی گئی ہے،کمیٹی کی رپورٹ کے بعد توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی ۔

مفتاح اسماعیل نے اظہار ناراضگی ضرور کیا ہے، مفتاح اسماعیل پارٹی کا حصہ و اثاثہ ہیں، مفتاح اسماعیل سمیت کسی پارٹی رہنما نے استعفیٰ نہیں دیا۔ پارٹی متحد ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کو بے نقاب کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی گئی، 28 اگست کو پی ڈی ایم کا اجلاس اور 29اگست کو جلسہ ہوگا۔کراچی آمد پر شہباز شریف کا والہانہ استقبال اور سندھ کی سیاست میں نئے باب آغاز ہوگا۔شہباز شریف کے کراچی دورے کا فوکس پی ڈی ایم ہے۔شہباز شریف آئندہ بھی کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔انہوںنے کہا کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن)کی ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…