ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موڈرنا ویکسین سے دل کی نادر بیماری لاحق ہونے کی تحقیقات کا آغاز

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ صحت نے کرونا وائرس کی موڈرنا ویکسین کے مضر اثرات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس تحقیقات میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے نوجوانوں کو دل کی نادر بیماری لاحق ہونے سے متعلق

حقائق اکٹھے کئے جائیں گے ۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام تحقیقات میں مصروف ہیں اور مزید معلومات جمع کرنے کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔اس سے قبل ماہ جون کے دوران امریکی محکمہ صحت نے موڈرنا اور فائزر کی کرونا ویکسین کے ساتھ دئیے جانے والے معلوماتی مواد میں اس وارننگ کو شامل کروایا تھا کہ اس ویکسین سے نوجوانوں میں دل کی نادر بیماری ہو سکتی ہے۔مگر اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ ویکسین لگوانے کے فوائد اس کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔امریکی اخبار نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فائزر کے مقابلے میں موڈرنا کی ویکسین سے مائیوکارڈریٹس نامی بیماری واقع ہونے کا چانس ڈھائی گنا زیادہ ہے۔تحقیقات میں کینیڈا سے اکٹھا کیا جانے والا ڈیٹا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ویکسین لگوانے والے 30 سال سے کم عمر مردوں میں مائیوکارڈریٹس کی بیماری کے خطرات زیادہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…