منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان خطرے کی وارننگ دینے پرایرانی سیکورٹی اہلکار کی احمدی نژاد کو سنگین دھمکی

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تحریک طالبان کے بڑھتے اثرو نفوذ اور ان کے خطرے کی وارننگ دی تو اس پر ایک ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے انہیں دھمکی دی تھی۔ طالبان کے خطرے کی وارننگ دینے کے بعد ایک سیکیورٹی افسران

کے پاس آیا اور کہا کہ ان کی اس دھمکی کے بعد ان کے اقارب اور ساتھیوں سے نمٹا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حمدی نژاد کا یہ بیان ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ۔سائٹ نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں احمدی نژاد نے کہا کہ ان کے بیانات جنہوں نے سیکورٹی اہلکار کو دھمکی دینے پر اکسایا اس میں کرپٹ سکیورٹی گینگ پر بات کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکیورٹی نے مجھے دھمکی دی کیونکہ میں نے طالبان کے بارے میں خبردار کیا تھا۔دو ہفتے پہلے ایک سینئرسیکورٹی اہلکار نے مجھ سے بات کی اور مجھ سے کہا کہ تم طالبان اور کرپٹ سیکیورٹی گینگ کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہو؟انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ہم شدید دبا ئومیں ہیں۔ اگر آپ نے یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں آپ کے رشتہ داروں اور آپ کے آس پاس کے لوگوں سے نمٹنا پڑے گا۔سابق ایرانی صدر نے اس سیکیورٹی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی افواج کے انخلا کے آغاز کے ساتھ مئی میں بڑے پیمانے پر حملے کے آغاز کے بعد سے طالبان نے تیزی سے ملک کے بیشتر علاقوں پر اپنا تسلط مضبوط کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…