اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

طالبان نے اہم شہروں پر قبضے کے بعد کابل کا گھیراؤ شروع کر دیا

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے کئی اہم شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراو شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کابل تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، گزشتہ روز طالبان نے ازبک سرحد کے قریب آخری بڑے شہر مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا تھا جبکہ

جلال آباد بھی طالبان کے کنٹرول میں جا چکا ہے۔خیال رہے کہ طالبان اپنے پہلے دور میں بھی مزار شریف پر قابض نہیں ہو سکے تھے۔پاکستانی سرحد کے ساتھ دو اہم صوبوں پکتیا اور پکتیکا کے علاوہ فاریاب اور کنڑ بھی افغان حکومت کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں اور طالبان اب تک 34 میں سے 25 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل کئی گھنٹوں تک تاریکی میں ڈوبا رہا لیکن اس کی کوئی وجہ سامنے نہ آ سکی۔ادھر امریکا نے اپنے سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے فوجی دستے کابل بھیج دیئے ہیں جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی عملے کے بحفاظت انخلا کے لیے فوجیوں کی تعداد کو 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دیا ہے۔امریکی صدر نے طالبان کو خبردار بھی کیا ہے کہ وہ انخلا کے مشن پر مامور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔افغانستان سے فوجی انخلا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ 4 امریکی صدور کے دور میں ہماری فوج افغانستان میں موجود رہی لیکن وہ اب اس جنگ کو پانچویں صدر تک منتقل نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…