پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

میری پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں شاہد آفریدی

datetime 14  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری اپنے ملک سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اسٹار آل راؤنڈر نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔ بوم بوم آفریدی ویڈیو میں پاکستان کا

پرچم لہرا ئے ، اپنے گھر کو کشمیری جھنڈے سمیت جھنڈیوں سے سجا یا۔شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں امن اور خوشحالی کے پیکر ملک کی نمائندگی کرتا ہوں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں احمد ندیم قاسمی کی مشہورِ زمانہ نظم کا شعر بھی لکھاکہ خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو،ویڈیو کے اختتام پر کرکٹر کے ساتھ موجود ان کی بیٹیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا ہے ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ ڈیرن سیمی کے لیے ستارہ پاکستان کا اعزاز پاکستان کرکٹ اور پشاور زلمی کے لیے باعث فخر ہے ۔جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ڈیرن سیمی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ڈیرن سیمی کو پاکستان اور پاکستانیوں کو ڈیرن سیمی سے محبت ہے ۔ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستارہ پاکستان کے اعزاز پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، صدر عارف علوی اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔اور پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…