اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین فولادی بھائی ہیں، کسی دشمن طاقت کو پاک چین دوستی کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفیر نونگ رونگ سے بات چیت کے دوران کیا۔
جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، سی پیک، ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ ملاقا ت میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور وزیراعظم عمران خان کو یوم آزادی کی بھی مبارکباد دی۔ وزیراعظم کا نیک خواہشات پر چینی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے کورونا کے دوران سپورٹ پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ کوویکس کے زریعے ویکسینیشن کی فراہمی پر وزیراعظم نے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ سی پیک منصوبہ تبدیلی ثابت ہوگا، دونوں ممالک روڈ اینڈ انیشیٹو منصوبے کے تحت سی پیک ہائی کوالٹی بنانے کے لیے دونوں ممالک کام کریں گے۔علاقائی صورتحال کے تناظر میں افغانستان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے اس موقف کو دوہرایا کہ افغان تنازعے کے سیاسی حل کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔