اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

لاشیں ندی میں پھینکنے کا اعتراف، عزیر بلوچ کے حکم پر درجنوں افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں سی ٹی ڈی نے لیاری گینگ وار کے شوٹر کو گرفتار کر لیاہے، ملزم رحمن ڈکیت کا داماد ہے۔انچارج سی ٹی ڈی

چوہدری صفدرکے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے شوٹر شہر یار عرف شریل کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم بدنامِ زمانہ گینگسٹر رحمن ڈکیت کا داماد ہے، ملزم پولیس اہلکار سمیت قتل کی 21 وارداتوں میں ملوث ہے۔گرفتار شوٹر شہریار عرف شریل نے پولیس کانسٹیبل فاروق کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ عذیر بلوچ کے کہنے پر 20 افراد کو قتل کرنے انکشاف بھی کیا ہے۔انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے 2014 میں عذیر بلوچ کے احکامات پر 2 لڑکوں کو قتل کر کے لاشیں ندی میں پھینکیں، 2014 میں عذیر بلوچ کے کہنے پر 10 مہاجر لڑکوں کو قتل کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصولی بھی کرتا ہے، گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…