پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن اور قریبی آبادیوں میں کرونا ویکسی نیشن کے اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کووڈ 19ویکسی نیشن کے جملہ اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نہ صرف کووڈ کی عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین بلکہ اسے بحریہ ٹائون اور اردگرد کی آبادیوں کے لاکھوں لوگوں کو لگانے کے اخراجات بھی ملک ریاض حسین خود ادا کرینگے۔ اس کیلئے بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال نے وزارت صحت حکومت پاکستان‘ وزارت صحت حکومت سندھ کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے بحریہ ٹائون کراچی میں کورونا کی مفت ویکسی نیشن کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے لوگوں کو خود بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال میں آنا نہیں پڑیگا۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق ملک ریاض حسین نے اعلان کیا ہے کہ بحریہ ٹائون کے اس ویکسی نیشن سنٹر سے http://btkhospital.com/Covid کے لنک پر جا کر رجسٹریشن کرا لی جائے۔ بحریہ ٹائون پہلے بھی اپنی جدید ترین طبی سہولیات اور عوام دوست کاوشوں کے باعث بہت تیزی سے اپنی جگہ بنا چکا ہے اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ چیئرمین بحریہ ٹائون نے کہا کہ بحریہ ٹائون کراچی ہسپتال کووڈ 19کے ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کراچی، وزارت صحت پاکستان اور حکومت سندھ کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں کورونا کی مفت ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے یہ عمل نہایت آسان ہو گیا ہے۔ اسکے علاوہ یہا ں کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ بحریہ ٹائون کے رہائشی موہب علوی کا کہنا تھا کہ میں بحریہ ٹائون کورونا ویکسین کی آن لائن رجسٹریشن سے بہت متاثر ہو ا ہوں‘ میں نے کل رجسٹریشن کروائی اور آج صبح 9بجے کا ٹائم مل گیا‘ میں وقت پر بحریہ ٹائون کراچی ویکسی نیشن سنٹر گیا اور 5سے 7منٹ میں بغیر کسی پریشانی کے ویکسین لگوا لی۔ میں بحریہ ٹائون کے اس اقدام سے بہت خوش ہوں کہ یہاں ایس او پیز کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ بحریہ ٹائون کی اس سہولت سے رہائشیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وہاں پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ تھا کہ آن لائن رجسٹریشن کی بدولت ہمارا کام بہت آسان ہوگیا نہ یہاں رش تھا آتے ساتھ ہی ویکسین لگواء کر فارغ ہوگئے۔ اس سنٹر کے ذریعے نہ صرف بحریہ ٹائون کراچی بلکہ اردگرد کے گائوں گوٹھوں کے رہائشی بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سینٹرکی منظم کارکردگی کیلئے مردو خواتین کیلئے الگ الگ سکریننگ رومز اور ویکسی نیشن رومز بنائے گئے ہیں اور جبکہ ویٹنگ روم کے علاوہ بعداز ویکسی نیشن، ابزرویشن روم بھی اس سینٹر کا حصہ ہے۔ چند سال کے قلیل عرصے میں بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کراچی نے اپنی جدید طبی سہولیات اور عوام دوست کاوشوں کے باعث بہت تیزی سے طب کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ہے اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…