منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے غیر مستحق گھریلو بجلی صارفین کیلئے سبسڈی میں بڑی کمی کا پلان تیار کرلیا

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت نے غیر مستحق گھریلو بجلی صارفین کیلئے سبسڈی میں چالیس فیصد کمی کا پلان تیار کرلیا۔حکومت کو منصوبے پر عملدرآمد سے سالانہ تقریبا 57 ارب روپے کی بچت ہوگی- مستحق صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت غیر مستحق گھریلو بجلی صارفین کو

سالانہ تقریبا ایک سو بیالیس ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جس کے تحت چالیس فیصد یا ستاون ارب روپے کی کمی کی تجویز تیار کی گئی ہے، سبسڈی میں کمی سے گردشی قرضے کے بہا اور سرکاری اخراجات میں کمی جبکہ مالی گنجائش میں اضافہ ہوگا-حکومت نے سبسڈی اصلاحات کا عمل تین مختلف مراحل میں مکمل کرنے پلان تیار کیا ہے-گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف اسٹریکچر کی تشکیل نو کرنے کی تجویز ہے جس کے ذریعے مستقبل میں مستحق صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دیا جائے گا-مسلسل چھ ماہ ماہانہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے نئی کٹیگری بنانے کی تجویز دی گئی ہے- سبسڈی کو صرف مستحق بجلی صارفین تک محدود اور غیر مستحق صارفین کیلئے نیٹ سبسڈی میں بتدریج کمی جبکہ غیر مستحق صارفین کیلئے سبسڈی مرحلہ وار پانچ سال میں ختم کرنے کی تجویز ہے، مستحق بجلی صارفین کی نشاندہی غربت سروے کے ذریعے کرنے اور احساس پروگرام کے تحت سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ گھرانوں میں سے 2 کروڑ 90 لاکھ گھرانے سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں جو پائیدار نہیں ہے، اس لئے پہلے صرف پیسے ہوئے طبقات کو ٹارکٹڈ سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…