پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

چینی کورونا ویکسین کی منظوری کا معاملہ سعودی عرب نے وضاحت جاری کر دی

datetime 9  اگست‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے چینی ساختہ دوویکسینوں سائنوفارم یا سائنوویک میں سے کسی کی بھی منظوری نہیں دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اس ضمن میں آن لائن پھیلائی گئی افواہوں کی تردید کی ۔البتہ انھوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ جن شہریوں

اورمکینوں نے چینی ساختہ ویکسین میں سے کسی ایک کے دونوں انجیکشن لگوالیے ہیں تو وہ سعودی وزارت صحت کی منظورشدہ چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کا تقویتی انجیکشن لگواسکتے ہیں۔ترجمان نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ سعودی عرب میں کروناوائرس کی ویکسین لگوانے والے بعض افراد وفات پا گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کو غیر سرکاری ذرائع سے اڑائی جانے والی افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔ترجمان نے شہریوں اور تارکین وطن سے کہا کہ وہ ویکیسن لگوانے کے لیے اپنے ناموں کو اندراج کرائیں۔انھوں نے بتایا کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہری اور مکین زیادہ تر کووِڈ19کا شکار ہورہے ہیں اور ان ہی میں بیشتر نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے مریضوں کے علاج کے دوران عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے طبی عملے کے لواحقین کوپانچ لاکھ ریال معاوضے کے طور پر دینے کا اعلان کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق صحت کے شعبے سے وابستہ تمام ملازمین، جن کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا اس سے قطع نظر کہ وہ سعودی شہری تھے یا غیر ملکی، انہوں نے سرکاری یا نجی سیکٹر یا سول یا ملٹری سیکٹر میں کام کیا ہو، ان کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔5 لاکھ سعودی ریال ان ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کو دیے جائیں گے جو شعبہ طب میں

کورونا وائرس سے متعلق خدمات کی ادائیگی کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔اس حوالے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ طبی عملے نے عالمی وبا کے خلاف جنگ میں مملکت کے شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ سعودی مملکت ہیلتھ ورکرزر کی ان قربانیوں

کا اعتراف کرتی ہے جو انہوں نے وبا سے متاثرہ افراد کی مدد کے دوران دیں اور اس عالمی وبا کا مقابلہ کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب میں شعبہ صحت سے وابستہ عملہ وبا پر قابو پانے کے لیے متحد ہے اور رہائشیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس ضمن میں تمام موجودہ وسائل اور فنڈز استعمال ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزار 785 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 8 ہزار 320 انتقال کرچکے ہیں۔ساتھ ہی 7 اگست تک سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…