قطر سے آکر امریکی طیاروں کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری

8  اگست‬‮  2021

اسلام آباد، دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)قطر سے آکر امریکا کے بی 52 جنگی طیاروں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پربمباری کی۔روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے ہلمند، ہرات اور قندھار میں طالبان کےٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق

امریکی صدر نے طالبان پر حملوں کے لیے بی 52 طیارے افغانستان بھیجنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب طالبان نے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور ایرانی سرحد کے قریب واقع زرنج شہر میں طالبان کا امریکی گاڑیوں پر گشت جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے قبضے میں جانے والے صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 2ہوگئی ہے جبکہ ہرات اور لشکرگاہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔ دوسری جانب طالبان نے کہاہے کہ افغان حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور امریکا کو افغانستان میں مزید مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے دوحہ میں موجود طالبان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ افغان حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ طالبان قیادت نے امریکا کو بھی افغانستان میں مزید مداخلت سے باز رہنے کے لیے متنبہ کیا ۔ طالبان نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں اپنی مزید مداخلت سے باز رہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…