بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار جانتے ہیں بچوں کو کیسے پھنساتا تھا ؟

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور،پتوکی(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور میں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والےملزم کو گرفتار۔پولیس کے مطابق بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانے کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہےکہ جدید ٹیکنالوجی اور

سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کوبہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم انصر موٹر سائیکل پر مرغیوں کے چوزے فروخت کرتا تھا، بچوں کو ورغلا کر ان کو گھروں سے دور لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتا تھا جب کہ ملزم کے خلاف بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں مقدمات درج تھے۔ دوسری جانب 22 روز گزر گئے تھانہ سٹی پولیس شادی شدہ لڑکی کو ملزمان سے بازیاب نہ کرواسکی ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے مقدمہ مدعیہ ریحانہ بی بی کی ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس کی اپیل ضلع قصور کی تحصیل چونیاں تھانہ سٹی کے علاقہ ہر چوکی کی رہائشی خاتون ریحانہ بی بی نے تھانہ میں درخواست گزاری کہ میری عدم موجودگی میں کرانی والا رسولپور کے نامزد تنویر ،فیاض ،رشید شمائلہ بی بی سمیت دیگر ملزمان میرے گھر آئے اور میری بہو ثنا یٰسین کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گئے اور ملزمان ساتھ جاتے ہوئے ہزاروں روپے کی نقدی رقم بھی ساتھ لے گئے ہیں 22 روز گزر گئے مگر تاحال میری بہو کو تھانہ سٹی چونیاں پولیس ملزمان سے برآمد نہ کرواسکی مقدمہ مدعیہ نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر میری بہو کی بازیاب کروائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…