اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

کرونا کی چوتھی لہر سے تباہی ملک میں 2 جون کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ اموات

datetime 7  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،ایک دن میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 720 کیسز سامنے آئے ہیں، مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 720 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 95 افراد کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 4 ہزار 780 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد ہوگئی ہے ۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 797 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 79 ہزار 837 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 23 ہزار 277 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 53 لاکھ 6 ہزار 892 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 96 ہزار 918 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 6 ہزار 168 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 62 ہزار 557 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 172 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 452 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 524 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 90 ہزار 93

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 811 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 69 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 331 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 421 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 641 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 8 ہزار 615 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 150 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…