پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

ایک شخص حضرت علی ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا یا علی ؓ میں روز کام پر جاتا ہوں لیکن مجھے اس طرح سے کامیابی نہیں ملتی جس کا میں اہل ہوں تو حضرت علی ؓ نے فرمایا تم ہر دن اور ہر کام کا آغاز ۔۔۔

datetime 5  اگست‬‮  2021 |

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک شخص حضرت علی ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا یا علی میں روز کام پر جاتا ہوں لیکن مجھے اس طرح سے کامیابی نہیں ملتی جس کا میں اہل ہوں اور نہ ہی دن بھر سکون ملتا ہے تو حضرت علی ؓ نے فرمایا تم ہر دن اور ہر کام کا آغاز کسی اللہ کی مخلوق کو کچھ کھلا کر کیا کرودیکھنا تمہارے کام میں

کامیابی اور تمہاری زندگی میں سکون آجائے گا اس نے کہا یاعلی میرے دامن میں اتنی گنجائش نہیں کہ میں روز کسی نہ کسی کو کچھ کھلاؤ ں حضرت علی ؓ نے مسکرا کر کہا کیا تمہارے گھرمیں ایک اناج کا دانہ تک نہیں ہوتا اس نے کہا ہاں یاعلی میں دن میں دو یاتین مرتبہ کھانا کھاتا ہوں حضرت علی ؓ نے کہا کیا اس کھانے میں سے ایک اناج کا دانہ بھی نہیں نکال سکتے اس نے کہایاعلی ؓ ایک اناج کے دانے کی کیا اوقات ہے تو حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ ضروری نہیں کہ اپنی وسعت سے زیادہ دو لیکن جو بھی دو خلوص سے دو اگر تم صرف ایک اناج کا دانہ اپنے دن کی غذا میں سے نکال کر اللہ کی مخلوق کو کھلاؤ کسی پرندے کو کھلاؤ کسی چیونٹی کوکھلاؤ تو اس غیر مخلوق کی دعا سے تمہارے آنے والے کام بننا شروع ہوجائیں گے اور تمہارے رزق میں برکت ہونا شروع ہوجائے گی کیونکہ اللہ اپنی ہر مخلوق سے پیار کرتا ہے تم اس کی مخلوق کو اپنے حصے میں سے رزق کھلاؤ گے تو وہ اپنی رحمت سے تمہیں مالا مال فرمادے گا تو حضرت علی ؓ

کے اس فرمان سے ظاہر ہوتا ہےکہ انسان جو شکایت کرتا ہے کہ میں جس کام کا اہل ہو جس کامیابی کا اہل ہوں وہ مجھے نہیں ملتی ہے تو اس کو حاصل کرنے کے لئے اللہ کی مخلوق کی مدد کیجئے اس کے لئے ضروری نہیں ہے کہ آپ کوئی بڑے پیمانے پر کام کریں حتی کہ ایک پرندے کو کھانا کھلا کر اس کو دانہ دنکا ڈال کر بھی اللہ کو راضی کیاجاسکتا

ہے اور آپ جس کام کے اہل ہیں جس کامیابی کے اہل ہیں اللہ آپ کو ضرور عطا کر دے گا ۔یہ سچ ہے کہ انسان کو ہر کام میں اپنے جیسے انسانوں کی ضرورت پیش آتی ہے دو روٹی چند گز کپڑے اور سرچھپانے کی جگہ جو اسے میسر آتی ہے اس میں نجانے کتنے ہی لوگوں کی جدوجہد اور کوشش شامل ہوتی ہے اس لئے دنیا کے تمام مذاہب میں خدمت خلق

کو خاص اہمیت دی گئی ہے اسلام میں خدمت خلق کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ کی بندگی اور کسی انسان کی مدد کو ایک درجہ میں رکھا گیا ہے اسی لئے اگر کوئی بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ پائے تو ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا مقرر کیا گیا ہے اسی طرح روزے کے کفارہ ظہار کا کفارہ اور ایلیٰ اور قسم کے کفارہ

میں بھی مسکین کو کھانا کھلانے کی شکلیں رکھی گئی ہیں اگریہ کہاجائے کہ پورے اسلام کا خلاصہ صرف ایک مختصر سے جملے میں بیان کردیاجائےتو وہ یہ ہوگا کہ پورے اسلام کا خلاصہ یہ ہے کہ خالق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت اسلام اللہ تعالیٰ کا نازل کردہ اور پسندیدہ دین ہے اس دین میں سب سےزیادہ کامیاب انسان اسے کہا گیا ہے جو اپنی

دینداری کے ساتھ لوگوں کے لئے زیادہ مفید اور کار آمد ہو آپﷺ نے فرمایا ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ بندہ وہ ہے جو اس کے عیال کے لئے سب سے زیادہ نافع ہو آپﷺ نے ایک اور جگہ فرمایا مسلم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک بندے کی مدد کرتارہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگارہتا ہے انسانی خدمت کا

اسلام میں کیا مقام ہے ۔نمازکتنی اہم عبادت ہے کہ آپ ﷺ نے اسے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا حج کے بارے میں آپﷺ نے فرمایا جس طرح اسلام پچھلے گناہوں کو ختم کردیتا ہے اسی طرح حج بھی پچھلے گناہوں کو ختم کردیتا ہے حج مبرور کا بدلہ صرف جنت ہے حاجی حج سے لوٹنے کے بعد اگر اس کا حج مقبول ہوجاتا ہے تو اس بچے کی طرح معصوم ہو

جاتا ہےجس کو ابھی اس کی ماں نے جنا ہو روزے کے بارے میں فرمایا حدیث قدسی ہے کہ اللہ فرماتا ہے روزہ میرے لئے ہے اور روزے کا بدلہ میں خود دوں گا لیکن جب صحابہ ؓ سے آپﷺ سے دریافت فرمایا سب سے بہتر انسان کو ن ہے تو آپﷺ نے نمازی روزہ دار حاجی اور ہمیشہ تسبیح و اذکار کرنے والے کا نام نہیں لیا بلکہ آپﷺ نے فرمایا کہ

بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہچائے اس سے پتہ چلتا ہے کہ خدمت خلق کو ترجیحی حیثیت حاصل ہے آپﷺ نے فرمایا کہ اسلام کا بہترین عمل کھانا کھلانا اور سلام کو رواج دینا ہے آپﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ جو آسودہ ہو کر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو وہ مسلمان نہیں ہو سکتا غرض یہ کہ لوگوں کی نفع رسانی اور خدمت خلق تمام مذاہب میں محمود و پسندیدہ عمل ہے لیکن اسلام نے اس پر سب سے زیادہ زور دیا ہے اور اس کے رہنما اصول بھی بیان فرما دیئے ہیں خاص تاکیدو ترغیب بھی دی ہے ہر خاص و عام کی زبان پر بھی یہ جملہ رہتا ہے خدمت سے خداملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…